پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں،اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا، پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا۔
عمران خان نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی طاقت ہوتی ہے۔ آج پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت نہیں ہے، عوام احتجاج کریں، قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن رہیں۔
