اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے جی تیرہ منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا ہے، وزیراعظم کےدورے کےبارے میں اسٹاف،متعلقہ حکام اور وزراء بھی بے خبر تھے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔ الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجودنہیں تھے۔
کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔ وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔
