Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار دیدیا کہتی ہیں آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے؟ کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟۔

وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقیدی وار، اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے۔ کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب نے قومی اسمبلی میں جو شرمناک تماشا کیا۔ اسی کو پنجاب میں دوہرایا، قومی اسمبلی میں کی جانے والی آئین شکنی اور غنڈہ گردی پنجاب میں بھی دوہرائی گئی۔ عمران صاحب آپ کا اور آپ کی کٹھ پتلیوں کا یہ رویہ ہے۔ جس کی وجہ سے عدالتوں کے دروازے نصف شب کو کھولے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح آپ نے آئین اور پارلیمنٹ پر شب خون مارا تو رات کو عدالت لگی۔ عمران صاحب آپ تو دن کے اجالے میں آئین کو پامال کرتے اور غنڈہ گردی کرتے ہیں۔ آئین شکن کے منہ سے آئین کی بات ؟ کچھ شرم ؟ توہین عدالت کے مجرم عدالت سے نوٹس لینے کی اپیلیں کس منہ سے کر رہے ہیں ؟ پہلے گھوسٹ انتخاب سے مجرم کٹھ پتلی عمران صاحب پاکستان پر مسلط ہوئے۔ پھر آئین شکنی کر کے دوہرا آئینی جرم کیا۔

Related posts

گرد و غبار کے ڈیرے، کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا

Hassaan Akif

اس بار سندھ میں ماسٹر پلان بنائیں گے، آصف علی زرداری

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment