Urdu
پاکستان تازہ ترین جرائم

قصورمیں قاری کے تشدد سے بچہ جاں بحق، لواحقین کا میت کے ہمراہ دھرنا

قصور: تھانہ منڈی عثمان والا میں قاری کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تاہم لواحقین تدفین کے بجائے میت کے ہمراہ دھرنا دیدیا ۔

قصور کے علاقے تھانہ منڈی عثمان والا میں قاری کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے شرجیل کے لواحقین نے نمازہ جنازہ کے بعد میت دفنانے سے انکار کر دیا ہے ۔ شرجیل کے لواحقین اور اہل محلہ نے بچے کی میت قصور دیپال پور روڈ میں رکھ کر احتجاج کیا ۔

لواحقین نےپولیس حکام اور ڈاکٹرز پر ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعدتاحال میڈیکل لیگل کا نہ ملنا ملی بھگت کانتیجہ ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی

Hassaan Akif

حکومت برآمد میں اضافے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے

Hassam alam

شیخوپورہ: نامعلوم افراد نے معمر میاں بیوی کو قتل کردیا

Hassam alam

Leave a Comment