Urdu
پاکستان تازہ ترین جرائم

کوٹ رادھاکشن میں با اثر افراد کا غریب محنت کش پر شدید تشدد

کوٹ رادھاکشن : گاؤں راول جھنگڑ میں با اثر افراد طارق اور سرور نے غریب محنت کش تنویر نامی شخص کو درخت سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تنویر کے بھائی عالمگیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کوٹ رادھا کشن کے علاقہ راول جھنگڑ میں با اثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔ غریب چھابڑی فروش تنویر پر بیہمانہ تشدد کیا ہے۔ با اثر ملزمان تنویر کو درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ واقعہ کی وڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ پولیس نے وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ تنویر کے بھائی عالمگیر کی مدعیت میں دو نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو نامزد ملزمان طارق اور سرور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکم کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ملزمان کو ہر صورت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔با اثر ملزمان میں طارق اور سرور اور آٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں متاثرہ تنویر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

عمران خان میں جرات ہے تو ایمرجنسی لگاکر دکھائے، فیصل کریم کنڈی

Rauf ansari

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ٹرین میں مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی

ibrahim ibrahim

رکن اسمبلی کو دھمکیاں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

Rauf ansari

Leave a Comment