Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ایک ہفتے میں مزید 28 اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ۔ مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، گیارہ کی قیمتوں میں کمی اور بارہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا،ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے اورگھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا، مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے اورچینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں دال مونگ ، دال ماش ، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوا۔

Related posts

کراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکان

Hassam alam

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد پر آگئی

Rauf ansari

وفاقی کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment