مالی سال 2021،22 میں 1757 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی

اسلام آباد: ٹیکس اصلاحات کے نعروں کے باوجود مراعات یافتہ طبقے کیلئے ٹیکس رعایت جاری ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 1757 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی۔

اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال دو ہزار 2020،21 میں 1314 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی جو مالی سال 2021،22 میں بڑھ کر 1757 ارب روپے ہو گئی۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 399 ارب 66 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 14ارب روپے کی چھوٹ دی گئی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں342 ارب89 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال آزار اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت 46 ارب10 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی۔

ایکسپورٹ سے متعلق51 ارب روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی الاؤنسز کی مد میں 10 ارب62 کروڑ روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More