کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر 176روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر صرف2 پیسے کی کمی سے 176.41پر بند ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر 177.50پر آگیا ہے ۔