Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایف بی آر کا جدید آٹومیشن آف کرنسی ڈیکلئریشن سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے جدید آٹومیشن آف کرنسی ڈیکلئریشن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔

ایف بی آر نے بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے جدید آٹومیشن آف کرنسی ڈیکلئریشن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔ ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نادرا کرنسی ڈیکلریشن سسٹم کو مشترکہ طور پر آپریٹ کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ پٹرولیم سیکٹر میں ٹرانسفر ہرائسسنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ چین کا مال دبئی کا ظاہر کر کے درآمد کرنے والوں انڈر انوائسنگ اور ٹرانسفر پرائسنگ میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں اور جلد کاروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1992 میں غیر ملکی کرنسی کی بلا روک ٹوک باہر لیجانے کی اجازت دی گئی جس سےملک کو نقصان پہنچا۔ درآمد میں انڈر انوائسنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے پہلے بیرون ملک جانے والوں کے ڈالروں کا حساب رکھنا مشکل تھا اب جانے اور آنے والے تمام مسافروں کو اپنے ساتھ موجود کرنسی کو ظاہر کرنا ہو گا۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نئے نظام می ایکسچینج کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کو ختم کیا جا سکے۔

Related posts

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

Hassam alam

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ایران روانہ

Hassam alam

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وزیر اعظم

Hassam alam

Leave a Comment