Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیالکوٹ کے بعد سانحہ تلمبہ جیسے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، چیئرمین پی پی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانیوال میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں چنوں کے قصبے تلمبہ سانحے نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے بعد سانحہ تلمبہ جیسے واقعات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت سانحہ تلمبہ کی شفاف تحقیقات کرائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ الزام کی بنیاد پر قتل کے واقعات حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ مشتعل جتھوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا۔یہ سلسلہ پورے معاشرے کو عدم تحفظ سے دوچار کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات کی بنیاد پر ہجوم کی جانب سے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ پی پی چیئرمین نے نواب شاہ میں زمینی تنازعہ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف انکوائری پر زور دیا ۔

Related posts

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی جھوٹی اطلاع

ibrahim ibrahim

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی

ibrahim ibrahim

اسلام آباد پولیس پر امن و امان قائم رکھنے کی زیادہ ذمہ داری ہے

Hassam alam

Leave a Comment