Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین کے تابع رہنے کے بجائے آئین کو تابع کرنے کی کوشش کی۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا، آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے جبکہ آئین و قانون کی بالادستی کا قیام ترقی کا پہلا زینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے، وکلا سیاسی جماعتوں کے لیے استعمال نہ ہوں اور شہریوں کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے، حکمران آج کے ہوں یا کل کے یہ سب تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

Hassam alam

عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

Hassam alam

پیپلزپارٹی نےعوامی مارچ کے 38 نکات جاری کردئیے

Rauf ansari

Leave a Comment