Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام فوری واپس لے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کا اقدام فوری واپس لے ۔

کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت کی 9 لاکھ فوج نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کشمیریوں کو تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے، نہتے کشمیریوں کوپیلٹ گن سےنشانہ بنایا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سرچ آپریشن کے نام پربے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ کشمیری رہنماؤں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ اقدامات خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور مسئلہ کشمیر خطے کے پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

Related posts

پنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث ختم

Zaib Ullah Khan

چونیا میں ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق

Hassam alam

کراچی کو مالی خودمختاری دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment