Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارت کو 27 فروری کے نتائج ذہن میں رکھنا چاہیے، عاصم افتخار

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے 26 فروری 2019 کو پاکستانی حدود میں فضائی حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ 27فروری 2019 کو ایک بار پھر دو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم ان دونوں طیاروں کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے مار گرایا۔گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو بعد میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت کو واپس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے لیکن بھارت کو فروری 2019 میں اپنے طرز عمل کے نتائج کو ذہن میں رکھنا چاہیے اور مستقبل میں ایسی کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے۔

Related posts

افغان طالبان کی غیرملکی کرنسی استعمال کرنے پر پابندی عائد

Hassam alam

پی ٹی آئی نے چھبیس میں سے چار اکاؤنٹس ڈیکلیئر کیئے،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے درخواست مسترد،ایک لاکھ روپے جرمانہ

Hassam alam

Leave a Comment