Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کل یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں پر تشویش ہے۔ عالمی برادری کشمیر سے بھارتی فوج کا محاصرہ چھڑائے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے وزارت خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کا ردعمل آیا ہے۔ او آئی سی، یورپین یونین اور دنیا کی پارلیمان میں معاملہ اٹھایاگیا ہے۔ بھارتی افواج یکم جنوری سے اب تک مزید 24 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

انکا کہنا تھا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان نے پی فائیو ممالک کو بھی بریف کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے بلوچستان کے حوالے سے بھارتی دفتر خارجہ کا بیان بے بنیاد ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بے بنیاد الزام عائد کرتا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے بارے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا اسلام آبادوزیر اعظم چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات

ibrahim ibrahim

عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے، شہباز شریف

Rauf ansari

بڑی مچھلیوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے نیب اپنا فرض ادا کرتا رہے گا، چیئرمین نیب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment