Urdu
تازہ ترین دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، ڈاکٹر اور 3 تاجروں کو قتل کردیا

سرینگر: حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ڈاکٹر اور تین تاجروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو شہدا کی غائبانہ جنازہ نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر کی اہلیہ نے دھرنادیکر لاشیں ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے ڈاکٹر اور تین تاجروں کے بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی۔ سرینگر اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اور شرکا ء نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر کی اہلیہ نے سری نگر میں دھرنا دیا اور مطالبہ کیاکہ شہید کئے گئے ڈاکٹر مدثر کی لاش ان کے حوالے کی جائے۔ شہید ڈاکٹر کی بیٹی نے کہا کہ انہوں نے بھارتی فوج سے پوچھاکہ ان کے والد کو کیوں ماراتو بھارتی فوجی ہنسنے لگا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے ایک ڈاکٹر اور تین تاجروں کو منگل کے روز گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیاتھا۔

Related posts

ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassam alam

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 5روپے 94 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوم مزدور پر پیغام

Rauf ansari

Leave a Comment