Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

بھارتی عدالت نے کشمیری رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو جعلی کیس میں عمر قید کی سزا سنادی۔

بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی ، بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے آج صبح مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔ یاسین ملک نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔

یاسین ملک کا فیصلہ محفوظ ہونے سے پہلے عدالت میں جج سے مکالمہ

بھارتی عدالت میں یاسین ملک سے پوچھا گیا کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کی جس پر یاسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگو گا عدالت کو جو ٹھیک لگتا ہے وہ کرے لیکن مجھے میرے کچھ سوالوں کا جواب چاہیئے۔

اگر میں دہشت گرد تھا تو انڈیا کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟

 

Related posts

بیٹی کی بازیابی پر پولیس اور حکومت کا مشکور ہوں، والد دعا زہرہ

Rauf ansari

سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی

Zaib Ullah Khan

پنجاب کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہو گا

Hassam alam

Leave a Comment