او آئی سی کی قراردادوں پر بھارتی بیان مسترد

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے او آئی سی وزرائے خارجہ تنظیم کے 48ویں اجلاس کی قراردادوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان مسترد کردیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی کانفرس پر بھارتی اعتراضات مسترد کرد یئے ۔ عاصم افتخار نے کہا کہ او آئی سی وزراءے خارجہ اجلاس کی قراردادوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے ۔ او آئی سی کے 57 ارکان اور 6 مبصر ممالک ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے ۔بھارت نےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More