Urdu
تازہ ترین کاروبار

ملک میں مہنگائی کی شرح 21.32 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح 21.32 فیصد ہوگئی،جو 13 سال سے زائد عرصے کی بلند ترین شرح ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری،پاکستان شماریات بیورو کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 21.32 فیصد ہوگئی ہے۔جو دسمبر 2008 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں زیادہ سے زیادہ مہنگائی 14.6 فیصد رہی تھی جبکہ رواں سال مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی کی شرح میں 6.34 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.76 فیصد جبکہ جون 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.7 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں آلو 37 فیصد،انڈے 20 فیصد،دال مسور 17 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک ماہ میں دال چنا 14 فیصد،گندم اور گھی 13 فیصد مہنگے،چاول 11 فیصد،بیسن اور ٹماٹر کے دام 9 فیصد بڑھ گئے۔دودھ 8 فیصد، کوکنگ آئل 7.91 فیصد، پھل 8 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں بجلی چارجز 52 فیصد بڑھ گئے،پیٹرول ڈیزل سمیت ایک ماہ میں موٹر فیول 37 فیصد جبکہ اسٹیشنری 8 فیصد اور تعمیراتی سامان 5 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔

Related posts

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

Rauf ansari

چیئرمین نیب نے 57اسپیشل پراسیکیوٹرزکو مزید ایک سال کی توسیع دےدی

Rauf ansari

بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Hassam alam

Leave a Comment