Urdu
تازہ ترین کاروبار

عید الاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں مزید ایک عشاریہ تین فیصد اضافہ کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔گھی،آلو،دالیں،چاول،چینی،دودھ اور انڈے مزید مہنگے ہوگئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ کے باعث آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات، پیٹرول اور ایل پی جی سمیت تیس بنیادی ضرورت کی اشیا مزید مہنگی ہوئی ہیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں اس حالیہ اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جب کہ سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ سستی ہونیوالی اشیا میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں ایک سو اکتالیس اعشاریہ چار چھ فیصد، پٹرول ایک سو انیس اعشاریہ چھ ایک فیصد، پیاز ایک سو دو فیصد، دال مسور اٹھاسی فیصد ، گھی تراسی فیصد ، مسٹرڈ آئل ستتر اعشاریہ چھ فیصد ، دال چنا اکیاون فیصد ، ایل پی جی انچاس اعشاریہ ایک فیصد، ٹماٹر چوالیس اعشاریہ سات فیصد اور چکن اکتالیس فیصد مہنگے ہوئے گزشتہ ایک سال میں پسی ہوئی سرخ مرچ تینتالیس اعشاریہ چار فیصد اور چینی ساڑھے بارہ فیصد سستی ہوئیں۔

Related posts

اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہورہے ہیں

Hassam alam

ماشاءاللہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا، عمران خان

Rauf ansari

مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment