Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے وار بدستور جاری ہیں ۔۔ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.81 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ پندرہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کے ہفتہ واراعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر تئیس روپے انتیس پیسے فی کلو اورآلو ایک روپے چارپیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔

خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 30 روپے 63 پیسے اورکوکنگ آئل 77 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا،ڈھائی کلو گھی کا ٹن 940 روپے تک پہنچ گیا۔ انڈے 3 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جس کے بعد انڈے فی درجن ایک سو تراسی روپے کے ہوگئے۔

ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں سات روپے چھبیس پیسے فی کلواضافہ ہواجس کے بعد گھریلو سلنڈر 2490 روپے سے بڑھ کر 2497 روپے کا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مسور، چکن، مٹن، دہی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی،چینی 10 روپے 29 پیسے فی کلو،دال ماش ایک روپے 11 پیسے اوردال مونگ 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ آٹے کا بیس کلو کاتھیلا 3 روپے 11 پیسے سستاہوا۔ ایک ہفتے میں پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔

Related posts

پیپلز پارٹی نےحکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کردیا

ibrahim ibrahim

جنید صفدر کے ولیمے کی دعوت ملی تو ضرور جائیں گے، حسان خاور

Hassaan Akif

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment