Urdu
کاروبار

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر میں کچھ کمی آنے لگی

اسلام آباد: ملک میں جاری مہنگائی کی لہر میں کچھ کمی آنے لگی،ہفتہ وار بنیادوں شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد تک گر گئی مجموعی پارہ پندرہ اعشاریہ چار دو فیصد فیصد پر آگیاادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔

ملک میں مسلسل کئی ہفتوں سے جاری مہنگائی کم ہونے لگی ایک ہفتے کے دوران ایک اعشاریہ 28 فیصد تک پارہ کم ہوگیا مجموعی شرح اب بھی پندرہ فیصد سے بلندایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈے، چکن، کوکنگ آئل سمیت کئی اشیاء کے دام بڑھ گئے رواں ہفتےفی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 21پیسے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں4 روپے 88 پیسے اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی کلو مٹن کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 5 روپے 5 پیسے کا اضافہ جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیاز،خشک دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھیں ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گندم کا آٹا،چینی،ٹماٹر لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 95 روپے 39 پیسےٹماٹرفی کلو 45 روپے 6 پیسے جبکہ ایک ہفتے میں چینی کی کلو قیمت میں 71 پیسے کی کمی ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مونگ،ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر اور گڑ بھی سستا ہوا ہے جبکہ ایک ہفتےپیٹرولیم مصنوعات،مصالحہ جات بچوں کے دودھ سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19 کروڑ ڈالر کمی

Rauf ansari

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Nehal qavi

Leave a Comment