Urdu
تازہ ترین کاروبار

مہنگائی کی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام،مہنگائی کی شرح بتیس فیصد سے زائد ریکارڈ،رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو دس روپے اٹھاسی پیسے مہنگی لہسن کی فی کلو قیمت سات روپے پانچ پیسے بڑھ گئی، مٹن،مصالحہ جات،دودھ دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے تک مہنگی ہوئی،لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے دال ماش 6روپے 6پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی، ایل پی کا گھریلو سیلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا چار روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مٹن،مصالحہ جات،دودھ,دہی بریڈ سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ادارہ شماریات کی رہورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صرف اعشاریہ 2 کی کمی ہوئی رواں ہفتے ٹماٹر 4روپے چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی، 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related posts

وزیراعظم آج بطور گواہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری

Rauf ansari

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

ibrahim ibrahim

ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کراچی قیادت کیخلاف مقدمات درج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment