اسلام آباد: مہنگائی کی بریک فیل ہوگئی، رک ہی نہیں رہی، ایک ہفتے میں آٹا ، دودھ،دالیں، اںڈے،کوکنگ آئل سمیت بتیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک جا پہنچی۔
مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری،ایک ہفتے میں مہنگائی 1.01 فیصد بڑھ گئی،مجموعی شرح 28.05 فیصد تک جا پہنچی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 9 پیسے ،، دال مونگ 9 روپے 2 پیسے ،،5 لیٹر کوکنگ 122 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 24 روپے 89 پیسے،دودھ کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 3 پیسے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 77 پیسے، فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے، اوردال مسورکی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 2770 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
