Urdu
تازہ ترین کاروبار

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

کراچی:بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،ایک ماہ کےدوران ہول سیل مارکیٹ میں آٹا، گھی، دالیں، چائے کی پتی، چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سیکریٹری کراچی ریٹیلر گروسرز گروپ کہتے ہیں حکومت توجہ دے مہنگائی سے غریب طبقہ مفلوج ہوچکاہے۔

ایک ماہ کےدوران چکی کے آٹے کی قیمت 10 روپے کےاضافے سے100 روپے ہوگئی۔فلورمل والا آٹا10 روپے کے اضافے سے 90روپے فی کلو پر پہنچ گیا۔چائے کی پتی 100روپے مہنگی ہو کر 1350روپے کلو ہوگئی۔ مختلف اقسام کے چاول کی قیمت ایک مہینے میں 50 روپے بڑھ گئی۔ کھلا تیل اورگھی 40روپے کےاضافے سے 520روپے کلوپر جاپہنچا۔ برانڈڈ تیل اورگھی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے540روپے ہوگئی۔ دال چنا 10روپے کے اضافے سے 180 روپے ہوگئی۔دال مسور10روپے کے اضافے سے160روپے ہوگئی۔دال ماش20 روپے مہنگی ہوکر300 روپے پر پہنچ گئی جبکہ کابلی چنا کی قیمت 50 روپے کےاضافے سے350روپے ہوگئی۔

Related posts

بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Hassam alam

سندھ کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ibrahim ibrahim

سعودی صحافی جمال خشوگی کا ایک قاتل فرانس میں گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment