Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں مہنگائی پورے ملک سے زیادہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ دور جتنا تیل پر سیلز ٹیکس قائم رکھتے تو پٹرول 180 روپے کا ہوتا ہے ۔سندھ میں لگتا ہے پولیس کا نام ونشان نہیں۔ سندھ میں جنگل کا ماحول لگ رہا ہے۔ اربن سندھ میں لوگوں کودن دہاڑے قتل کردیا جاتا ہے، لوگوں کوشکارکرنے کی ویڈیوبنانے پرقتل کر دیا جاتا ہے، غریب لوگوں کی آوازکومیڈیا بھی بلند کرے۔

وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کوکم کیا ہے۔ اگر ہم نون لیگ کے دور میں ٹیکسز برقرار رکھتے تو حکومت کو زیادہ فائدہ ہوتا۔بھارت کی پرکیپٹا انکم میں ٹاٹا، امبانی کی انکم بھی شامل ہے۔ بھارت کی اپوزیشن توحکومت پرتنقید کررہی ہے۔ پاکستان کسی اورسیارے پرنہیں رہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت سابق دورکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھی۔ سابق حکومتوں کی پالیسیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔ اسحاق ڈارکی بدترین معاشی پالیسیاں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 31ہزارسے کم کمانے والوں کو 3 اشیا پر30 فیصد تک سبسڈی ملے گی۔ یہ بہت بڑا ریلیف پیکج ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ دنیا بھر میں مشکل وقت ہے انشا اللہ ختم ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹا، چینی پنجاب، خیبرپختونخوا سے زیادہ مہنگا ہے۔ اربن سندھ تکالیف کا شکارہیں۔ ہماری جوڈیشیری سے اپیل ہے پرائیویٹ شوگر ملز والوں کے اسٹے ختم ہونے چاہئیں۔ عدالت کیس کوسنے توصیح اسٹے دے کرکیسزنہیں سنے جاتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمت90روپے مقررکی ہے ۔ پنجاب میں پندرہ دنوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی۔ ہمارے پاس چینی کا 22دنوں کا وافراسٹاک موجود ہے۔ زیادہ ترشوگرملیں زرداری،شریف خاندان کی ہیں۔ سندھ حکومت گندم ریلیزنہیں کررہی۔ سندھ میں آٹے کی قیمت پورے پاکستان سے زیادہ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہمارے کاشت کاروں نے بہت محنت کی۔ اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہرہفتہ میٹنگ ہوتی ہے۔ رواں سال92لاکھ بیلزکپاس کی پیداوارمتوقع ہے، کپاس کی30لاکھ بیلزدرآمد کرنا پڑیں گی، گندم کی امدادی قیمت1950روپے فی من مقررکی گئی ہے، کھادوں پر15ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

Related posts

ملتان میں خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 15 روزہ مہم کا آغاز

Hassam alam

سابق دور میں نیب کو مخالفین کیلئے استعمال کیا گیا، وزیرداخلہ

Hassam alam

اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اسمگلنگ کی وجہ بڑھتی ہیں، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment