ملک میں مہنگائی نہیں صرف شور شرابہ ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت مضبوط اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کا ملک میں کوئی بحران نہیں ہے جبکہ مہنگائی کا صرف شور شرابہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات ایک ماہ میں 6 اعشاریہ 3 سے 5 اعشاریہ 2 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن تاثر دیاجارہا ہے کہ عوام ناخوش اورکوئی عذاب آگیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.6 ارب ڈالر پر موجود ہیں ۔بجلی پر 5 روپے ریلیف سے 1840 والا بل 1035 کا ہو گیا ہے۔ آئی ایم کے ساتھ پٹرول اور بجلی پر ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شوکت ترین نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال زیادہ عرصہ نہیں رہے گی۔ پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں لوٹا نہیں بنوں گا۔ نئی حکومت کیساتھ بالکل کام نہیں کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More