Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

ایک ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں 0.67فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.67فیصد بڑھ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 15.21 فیصد تک پہنچ گئی ،ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر، چینی، گھی، کیلے مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 28 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر20 روپے 9 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،دال مسور کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ دال ماش 95 پیسے فی کلو اور دال چنا 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 77 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی،گھی کی قیمت میں 10 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا جبکہ آٹے کا20 کلو کا تھیلا 1203 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

اعداد و شمار کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

Related posts

نیپرا کا بجلی کے صارفین کو بڑا جھٹکا

ibrahim ibrahim

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

Hassam alam

واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے، فلسطینی وزیراعظم

Rauf ansari

Leave a Comment