Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان کا کنگ سعود یونی ورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ریاض: انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سمینار منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنی ریسرچ اور تجربات کی روشنی میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں کنگ سعود یونی ورسٹی کے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت آج انسان مزید ترقی کر رہا ہے۔

انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین سید اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی انجینئرز گروپ ہر سال پاکستان کی بارہ مختلف یونیورسٹیز میں سو کے قریب اسکالر شپ دے رہا ہے۔تقریب سے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر خرم کے علاوہ فاروق اقبال،پروفیسر محمد رفیق نے بھی اظہار خیال کیا۔

Related posts

عمران خان سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، سعید غنی

Nehal qavi

عمران خان گیم ہار چکے ہیں، مریم نواز

Hassam alam

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment