Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

ایف بی آر کو نئی ویلیوایشن کا سرکلر فوری واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے ایف بی آر کو نئی ویلیوایشن کا سرکلر فوری واپس لینے کی ہدایت کر دی ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نئی ویلیو ایشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں حکومتی ارکان نے بھی ایف بی آر ویلیو ایشن پر اعتراضات اٹھائے۔ کمیٹی نے ایف بی آر کو نئی ویلیوایشن کا سرکلر واپس لینے اور 15 روز میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نیا سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے سیالکوٹ واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کر لی ۔ قرارداد میں علماء پر ملک میں بڑھتی انتہاپسندی پر قابو پانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے واقعہ کو ایک سفاک قتل قرار دیا۔

Related posts

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 284 پوائنٹس کمی

Rauf ansari

عوام گینگ آف تھری سے نجات چاہتے ہیں، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

روس نے چین سے فوجی و معاشی امداد کی درخواست کردی

Hassam alam

Leave a Comment