Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں حساس اداروں کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک فرار ہو گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اسلام آباد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس میں 4 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے۔

ترجمان کا کہنا دہشت گردوں نے سیاسی جماعتوں کے جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں سے 5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد بھی ہوا ہے ۔ دہشتگردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related posts

فیاض الحسن چوہان لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے جیل جانے کو تیار

Rauf ansari

آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

Hassam alam

پی پی اجلاس، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment