Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

محبت کا یقین دلانے کے لیے نوجوان نے اپنے دانتوں کی قربانی دے دی

قاہرہ: مصر میں نوجوان نے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لیے بتیسی کی قربانی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری نوجوان نے اپنی محبوبہ کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کے لیے دانتوں کی قربانی دی۔ لڑکے کی محبوبہ نے اس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کسی اور لڑکی میں دلچسپی رکھتا ہے جس پر مصری نوجوان نے انتہائی قدم اٹھایا۔

مصری نوجوان کیک کی لیزا نامی لڑکی سے دوستی کی شروعات 4 ماہ قبل ہی ہوئی تھی لیکن لڑکی کی جانب سے الزامات کے بعد دونوں کے درمیان ایک ہفتے سے بات چیت بند تھی جبکہ لڑکی کی جانب سے لڑکے کو کسی بھی قسم کے میسجز اور کالز کا جواب نہیں دیا جا رہا تھا۔

لڑکے نے لیزا کو صرف آخری بار ملاقات کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی راضی ہو گئی اور طے شدہ ریسٹورنٹ پر دونوں پہنچ گئے۔

لڑکی جب ریسٹورنٹ پہنچی تو کیک نے اپنی بتیسی کا بنا ہار لڑکی کو پیش کر دیا جسے دیکھ کر لڑکی کچھ سمجھ نہ سکی لیکن جب لڑکا مسکرایا تو لڑکی کو ہار کی سمجھ آ گئی۔

بعد ازاں لڑکی نے لڑکے کی حرکت کو پاگل قرار دیتے ہوئے بالکل تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Related posts

سلیکٹڈ نظام ختم کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

بلاول بھٹو کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلی فونک رابطہ

Zaib Ullah Khan

سندھ اسمبلی:شور شرابہ،خواتین ارکان آپس میں الجھ پڑیں

ibrahim ibrahim

Leave a Comment