Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

بچوں کے سر گول کرنے والا ہیلمٹ

بیجنگ: جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت ہو گا، ایسا ماننا ہے چینی والدین کا۔

چین میں بچوں کی خوبصورتی کے لیے ان کے سر گول کرنا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، جس کے لیے ہیلمٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ماں باپ اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والےہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگر دکانوں کا رخ کررہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور شے ہیلمٹ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

والدین دن میں کئی گھنٹوں تک بچے کے سرپر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں، والدین کا ماننا ہے کہ چھوٹے بچوں کا سر نرم ہوتا ہے اور ٹوپی نما ہیلمٹ پہننے سے وہ خاص شکل میں ڈھل سکتا ہے۔

ان ہیلمٹ کی ڈیمانڈ کاس قدر بڑھ چکی ہے کہ جدید ہیلمٹ کی قیمت 4300 ڈالر تک ہے۔

Related posts

الیکشن کمشنر فوری طور استعفیٰ دے دیں، فواد چوہدری

Hassam alam

کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی

ibrahim ibrahim

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے

Nehal qavi

Leave a Comment