Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

ویب ڈیسک: تووالو کے وزیر خارجہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

گلاسگو کانفرنس میں جزیرہ نما ملک تووالو کے وزیر خارجہ نے منفرد اندازاپنالیا۔ سمندری پانی میں گھٹنوں  گھٹنوں تک پانی میں کھڑے ہوکر تقریر کی۔

ان کے پانی میں کھڑے ہو کر تقریر کرنے کا مقصد  یہ دکھانا تھا کہ  نچلی سطح پر واقع بحرالکاہل کے جزیروں کے عوام موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے میں صف اول پر ہیں۔

ان کاکہنا ہم اپنے اردگرد پانی کی سطح بلند ہوتے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف تووالو کی بات نہیں کر رہے بلکہ سب کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پوری دنیا کی بات کررہے ہیں۔

یہ  بیان موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 26میں دکھایا گیا، جہاں علاقائی رہنما موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے مزید جارحانہ کارروائی پر زور دے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ تووالو کی سوٹ اور ٹائی میں سمندر میں کھڑے  تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس نے سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے خلاف تووالو کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعد افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مستعفی

Hassam alam

خیبرپختونخوا میں اومی کے وار تیزی سے جاری، 9 نئے کیسز رپورٹ

Hassam alam

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment