Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق عمران خان کے بیان کی نفی کردی ہے، ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے شہباز گل بلکل ٹھیک ہے انہیں برہنہ کرکے تشدد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ عمران خان سے خود ملوں گا اور انہیں شہباز گل کی صحت بارے آگاہ کروں گا، ہاشم ڈوگر نے شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے اڈیالہ جیل انتظامیہ صرف ان کی کسٹوڈین ہے۔ شہباز گل سے کافی سارے لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ کسی بھی جیل میں کسی بھی قیدی پر تشدد ہوگا اس کی باقائدہ انکوائری ہوگی۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا کم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جس کی منظوری کو وزیر اعلٰی پنجاب سے لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لئے فیملی رومز بنائیں گے۔ پنجاب میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں۔ قیدیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ جیل خانہ جات فورس کے لیئے ایگزیکٹیو الاؤنس بھی دیں گے۔

شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بلکل ٹھیک ہیں ان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمران خان سے خود ملوں گا انہیں شہباز گل کی صحت بارے بتاؤں گا۔ شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی نہیں لگا سکتا۔ پچیس مئی کے دن جنہوں نے قانون توڑا ہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر نے کہا وہ شہباز گل کے اداروں سے متعلق بیان کی بلکل حمایت نہیں کرتے۔

Related posts

میران شاہ میں خودکش دھماکا، 3 فوجی جوان اور 3 بچے شہید

Rauf ansari

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، ایمان مزاری شامل تفتیش

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

Hassaan Akif

Leave a Comment