وزارت داخلہ کا عوامی مارچ اور عورت مارچ کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہواہے جس میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ اور عورت مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ،کمشنراسلام آباد ، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ اور عورت مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے عورت مارچ اور پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو فول سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More