Urdu

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوئی جس سے تمام صارفین کو مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس حوالے سے ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔

سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہوگئی۔ ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ رش کےاوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹیلی کام ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آگئی تھی۔

Related posts

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل کو قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

ملک بھر میں موسم بدستور سرد، پنجاب میں ہلکی دھندچھائی

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر فائرنگ، جوان شہید

Hassaan Akif

Leave a Comment