Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 30 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات تیس دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات تیس دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کوا سکروٹنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ بھی فراہم کرے۔

عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے رواں سال مارچ میں درخواست گزار کو فارن فنڈنگ کیس تحقیقات میں شامل نہ کرنے کا کہا، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو کوئی بھی دستاویز دینے سے انکار کردیا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کو چیلنج کرنا درخواست گزار کا آئینی حق ہے۔ فیصلے میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق متفرق درخواستوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق طلب کرسکتی ہے۔

Related posts

سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ

Hassam alam

جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو حکومتوں کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں

Hassam alam

امریکی قونصل خانہ کھولنے پر اسرائیل کو ویٹو کرنے کا حق نہیں، فلسطینی اتھارٹی

Rauf ansari

Leave a Comment