ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنانے صلاحیت رکھنے والا خودکش ڈرون تیار کر لیا۔
ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز نے پیر کو ایران کی زمینی افواج کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے “اسرائیل کے تل ابیب، حیفہ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا” طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایک جدید خودکش ڈرون تیار کیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل کیومارس حیدری نے کہا کہ ڈرون جس کا نام عرش2 ہے، عرش1 کا نیا ورژن ہے۔