Urdu
تازہ ترین دنیا

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کورونا کا شکار بن گئے

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کورونا کا شکار بن گئے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کی صحت اچھی ہے اور وہ قرنطینہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ملاقاتوں کے پروگرام کو تبدیل کرنے کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔

Related posts

جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو حکومتوں کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں

Hassam alam

ملک بھر میں کورونا کے مزید 66 کیسز سامنے آگئے

ibrahim ibrahim

کورونا سے 19 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment