Urdu
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل7:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرکا ٹکراؤ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج لاہور قلندر کامقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ سے ہو گا ۔ کراچی سے شکست کے باوجود لاہورپانچ فتوحات اور دس پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ راؤنڈکےلیے کوالیفائی کرچکاہے۔ اسلام آباد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے اسے ایلی مینٹرز میں رسائی یقینی بنانے کے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

ْقذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج لاہور قلندرکا مقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ سے ہوگا۔ گذشتہ روز کراچی سے شکست کے باوجود شاہین شاہ کی زیرقیادت لاہور پانچ فتوحات اور دس پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ راؤنڈکے لیے کوالیفائی کرچکاہے۔ قلندرکو ان فارم فخرزمان ،تجربہ کارمحمدحفیظ، کپتان شاہین شاہ، حارث رؤف اورراشدخان کاساتھ میسرہے۔ جبکہ الیکس ہیلز،کولن منرو، کپتان شاداب خان مشکلات کاشکارہے۔

چارکامیابیوں کے ساتھ اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔ انہیں ایلی مینٹرز میں جگہ بنانے کے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ یونائیٹڈ کی ناکامی اور کوئٹہ کی کراچی پربڑے مارجن سے فتح سرفراز الیون کوناک آؤٹ مرحلے میں پہنچادے گی۔ باہمی پہلے میچ میں اسلام آباد نے لاہورکوآٹھ وکٹوں سے ہرایاتھا۔

Related posts

گرین لائن منصوبے میں جو کیا گیا وہ سب کو پتا ہے، شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

کراچی:نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،صحافی اطہر متین جاں بحق

ibrahim ibrahim

ہماری معیشت ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے، وزیراعظم

Hassam alam

Leave a Comment