Urdu

لندن: یوم تکبیر کے موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کردیا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998 کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیاگیا۔ آج پاکستان کو ساتویں عالمی طاقت بنے 24 سال گزر گئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یادگار اور تاریخی دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خودمختار قوم کاثبوت دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کی غیرت، بہادری اور جرات کا مظہر ہے، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے بروقت دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی دائمی خدمت کی۔

Related posts

ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہوگی

Hassam alam

اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس سخت اقدامات کرے، مرتضٰی وہاب

Nehal qavi

Leave a Comment