Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، ائیر چیف

اسلام آباد: ائیر چیف ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سربراہ پاک فضائیہ مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلیجنس اداروں کے مابین باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے لیے انٹر سروسز انٹلیجنس کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر178روپے پر جاپہنچا

ibrahim ibrahim

مریم نواز نے دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی

ibrahim ibrahim

وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس

Rauf ansari

Leave a Comment