اسلام آباد ہائیکورٹ نےجوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف بیان پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رجسٹرار آفس کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا اور مذکورہ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیاگیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔
