Urdu
پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نےپیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔عدالت نے پیکا آرڈیننس2022 کو کالعدم قرار دے دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ جاری کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت کے سامنے ایس او پیز رکھے اور ان کو ہی پامال بھی کیا گیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پیکا آرڈیننس کے تحت ہونے والی تمام کارروائیاں کالعدم قرار دی جاتی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں ریمارکس دیئے کہ کوئی شک نہیں کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہے اور اسے ختم کیا جاتا ہے،آرٹیکل 19 شہریوں کو حق آزادی اظہار رائے دیتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آرٹیکل 9،14 ،19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے،پیکاترمیمی آرڈیننس کا جاری کرنا غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

Zaib Ullah Khan

صدر مملکت کا چینی سفارتخانہ کا دورہ ، کراچی دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت

Zaib Ullah Khan

اسٹیٹ آفس نے سابق وزیردفاع سے گھر خالی کرانے کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment