اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی پولیس بحیثیت ادارہ تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق عمل کرے گی۔
ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جو شخص بھی دھمکیاں یا الزامات لگائے گا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ پولیس ایک منظم ادارہ ہے، ہر حال میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں اور کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بحیثیت ادارہ تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق عمل کرے گا۔