Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کر دیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ڈی آئی جی سیکیورٹی تعینات کردیا گیا۔ تقرری کے منتظر ڈی آئی جی اویس احمد ڈی آئی جی آپریشنز تعینات ہوگئے۔ جبکہ ڈی آئی جی جہانزیب نذیر خان ڈی جی سیف سٹی تعینات کردیے گئے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نوید عاطف کوایس ایس پی لاجسٹک کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر سید قرار حسین ایس ایس پی ایس پی یو تعینات ہوگئے۔ جبکہ ایس پی سید بلال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ، ایس پی سید علی کو اے آئی جی سپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔

ایس پی ڈاکٹر فہد احمد ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر مقررہوگئے۔ایس پی محمد عثمان ٹیپو ایس پی انویسٹیگیشن (ایسٹ )مقرر کر دیے گئے۔ ایس پی طاہر محمود خان ایس پی اے آر یو مقرر جبکہ ایس پی طاہر محمود خان کو ایس پی لاء اینڈ آرڈر کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا۔ ایس ڈی پی او شہزاد ٹائون مس فریال کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن (ایسٹ) مقرر کر دیا گیا۔

چیف کمشنر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

Related posts

ستائیس مارچ کا جلسہ، پی ٹی آئی قافلے دارالحکومت کی طرف روانہ

Hassam alam

سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع کی رپوٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

ibrahim ibrahim

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں ایک سو ایک دھرنے دینے کا اعلان

Hassaan Akif

Leave a Comment