Urdu
تازہ ترین جرائم

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

اسلام آباد : اسلام آباد میں گزشتہ رات پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز آٹھ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس میں اے ٹی ایس کے تین جبکہ پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے۔

Related posts

ترک بری فوج کے کمانڈر کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Zaib Ullah Khan

بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

Hassam alam

ڈرونز اُڑانے پر جیل کی سزا ہو گی

Hassam alam

Leave a Comment