راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال اور گرجا روڈ کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ پر نظر ہے۔

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پل پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے، گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 10 فٹ ہے نکاسیٔ آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More