Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے طاقت کی بنیاد پر ایل او سی پر جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت کے لیے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

بھارتی آرمی چیف نے اصولوں پر مبنی آرڈر کے بارے میں بھی کہا کہ وہ کون سے قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی بات کررہے ہیں جن کی بھارت نے خود خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے حوالے سے بھی بات کی یہ بات کون نہیں جانتا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ وہاں پردہشت گردوں کی تربیت کے 67 کیمپ کام کررہے تھے جن کی تفصیلات عالمی برادری کو ڈوزیئر بریفنگ کے دوران بھی دی گئی تھی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی کا ایبٹ آباد میں جلسہ، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

Rauf ansari

حکمراں اتحاد کا فل کورٹ بنائے جانے کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment