جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ 11 اور 12 اپریل کی رات کو پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسزکے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ علاقےمیں دہشت گردکی موجودگی ختم کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More